25 اکتوبر 2010 - 20:30

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ خیبر سے کرچی تک بے گناہ افراد کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے.

  مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناصر عباس جعفری مولانا حسن ظفر نقوی‘ مولانا شبیر بخاری اور مولانا مختار امامی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے امریکی‘ اسرائیلی اور بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘ اہل اقتدار امریکہ کو نجات دہندہ اور دوست تصور کرتے ہیں جبکہ اس سامراج دوستی نے ہمیں تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے لہذا مجلس وحدت المسلمین اس عزم کے ساتھ اٹھی ہے کہ خیبر سے کراچی تک ہر طبقے اور مکتبہ فکر کے افراد کو یکجا کرے اور پاکستان کے مظلوم عوام کو اور پاکستان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکے‘ ہماری حکومتوں کے اختیارات کا یہ حال ہے کہ وہ تین سال گذرنے کے باوجود ٹل پارہ چنار شاہراہ کھلوانے میں ناکام رہے ہیں‘ دہشت گردا فغانستان سے پارہ چنار میں داخل ہوکر بے گناہ لوگوں کا کھلے عام قتل عام کرتے ہیں اور آزادی سے فرار ہوجاتے ہیں مگر ہمارے محافظ نہ معلوم کن مصلحتوں‘ نہ جانے کن احکام کے سامنے سرنگوں ہیں کہ ایک شاہراہ کو کھلوانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کرتے‘ یہی حال ڈیرہ اسمعیل خان‘ کوئٹہ ‘ کراچی اور دیگر شہروں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین نے پورے پاکستان میں تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا ہے‘ اس سلسلے میں یہاں گذشتہ روز سے دو روزہ تنظیمی کنونشن جاری تھا جس میں الحمدللہ پورے صوبے سے کثیر تعداد میں علماء اور افراد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر سندھ کے لیے علامہ مختار امامی کو مجلس وحدت المسلمین سندھ کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے جبکہ عنقریب شہروں اور ملکی سطح پر بھی کنونشن منعقد کیے جائیں۔

.........

/110